انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’’یو ٹیوب‘‘ اور سائونڈ کلائوڈ کی مدد سے قرآن کریم کی تلاوت سننے سہولت کے بعد اب انفارمیشن ٹکنالوجی نے اس میدان میں ایک قدم اور آگے بڑھ کر آئی فون پر بھی تلاوت کلام پاک کی سہولت مہیا کی ہے اور وہ بھی 70 قراء کرام کی خوش الحان آواز میں انٹرنیٹ کی سہولت کے بغیر بھی سننا ممکن ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسمار
ٹ فون بالخصوص آئی فون کے نئے ماڈلز پرHoly Quran اپیلی کییشن کی مدد سے کوئی بھی صارف انٹرنیٹ سروس کے بغیر 70 قرآء کرام کی آواز میں تلاوت قرآن پاک کی سماعت کی سعادت حاصل کر سکتا ہے۔
آئی فون پر قرآن پاک سے متعلق ایپلی کیشن ایکٹیویٹ کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورتیں 70 قراء کرام کی آواز میں سنی جا سکیں گی۔ کوئی بھی صارف انہیں انٹرنیٹ کی سہولت کے بغیر اپنے سسٹم میں ڈائون لوڈ بھی کر سکتا ہے۔