نئی دہلی: ملٹی پلکس آپریٹر آئی ناکس نے آئندہ دو تین برسوں میں ۱۲۸ اسکرین کھولنے کےلئے ۳۲۰ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ کمپنی ہندوستان میں اپے کاروبار کی توسیع کےلئے علاقائی کمپنیوں کی تحویل کے امکانات تلاش کر رہی ہے۔ آئی ناکس گروپ آف کمنیز کے ڈائرکٹر اور گروپ ہڈ دیپک اشیر نے ایک کانفرنس کے دوران تجزیہ کاروں کو بتایا کہ ہم نے نشان زد مقامات کی بنیاد پر نئے اسکرین کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اور ایک ۱۲۸ اسکرین جوڑنے کے لئے لیز کے معاہدے کئے ہیں جس سے دو تین برس میں ہمارے تقریباً ۵۵۷ اسکرین ہو جائےں گے انہوں نے کہا کہ کمپنی نئے اسکرین کھولنے کے سلسلے میں ہر ایک اسکرین میں دو سے ڈھائی کروڑ کا سرمایہ لگائے گی۔ ۱۲۸ اسکرین کھولنے کےلئے کمپنی ۲۵۰ سے ۳۲۰ کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔