نئی دہلی: روز مرہ کے استعمال کی اشیاءبنا نے والی کمپنی آئی ٹی سی لمیٹیڈ نے اتر پردیش حکومت کے افسران سے اس کی انسٹینڈ نوڈلس یپی میں مقررہ حد سے زیادہ سیسہ (لیڈ) پائے جانے پر نوٹس ملنے کی اطلاع کو خارج کر دیا کمپنی نے اہم شیئر بازار بی ایس ای کے اس سلسلے میں آئی خبروں پر طلب کئے گئے جواب میں کہا کہ اسے اترپردیش حکومت کے افسران سے اسے اس طرح کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے اس نے کہا کہ اس طرح کی خبروں سے صارفین میں غلط فہمی پیدا ہوگی جس سے برانڈ کی شبیہ خراب ہونے کے ساتھ ہی صنعت اور مستقبل میں ہونے والی سرمایہ کاری پر برا اثر پڑے گا۔
واضح رہے کہ اتر پردیش غذا و ادویات اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے یپی میں طے حد سے زیادہ سیسہ پائے جانے اور اس کے خلاف جلد ہی معاملہ درج کرنے کی اطلاع پر بی ایس پی نے آئی ٹی سی سے جواب مانگا تھا۔