میلبورن۔کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے) کے صدر ویلی ایڈورڈز نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈر تھا کہ آئی پی ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ بہت پیچھے رہ جاتا لیکن بی سی سی آئی نے ان کی اس خدشہ کا حل کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگلے آٹھ سال تک اس ٹی 20 لیگ کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ ایڈورڈز نے کہا کہ ایسا امکان ہے کہ ہندوستان آئی پی ایل کی لے میں بہہ جائے اور عالمی کرکٹ کو پیچھے چھوڑ دے ۔ ایسا کئی بار کہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا ہوتا ہے تو اس کا حشر کیری پیکر لیگ کی طرح ہی ہوا ہوتا ۔ ایڈورڈز نے کہا کہ انہوں نے ہم سے ایک وعدہ کیا ہے کہ آئی پی ایل آٹھ سال کے مرحلے کے دوران کوئی تبدیلی نہیں کرے گا ۔
اس کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی ، اس کے شروع ہونے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور ٹورنامنٹ کی مدت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہو گی ۔ انہوں نے ہم سے عزم کیا ہے اور یہی ہمارے لئے اہم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی آئی پی ایل میں حصہ لے رہے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بہتر ادائیگی کرنے کے معاملے پر کافی ساتھی رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل ان کے اور بین الاقوامی کرکٹروں کے لیے کافی اہم ہے جو اس کے ذریعے کافی رقم کماتے ہیں ۔