نوادہ:نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے معاملے میں ملزم بہار کے اس ضلع سے راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے ممبراسمبلی راج ولبھ یادو 18 فروری کو عدالت میں خودسپردگی کریں گے ۔
آر جے ڈی کے نوادہ ڈسٹرکٹ صدر مہندر یادو اور ممبراسمبلی کے چھوٹے بھائی ونود یادو نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ممبراسمبلی مسٹر یادو 18 فروری کو بہار شریف کی عدالت میں خودسپردگی کریں گے ۔ اس موقع پر ّآر جے ڈی کے رجولی حلقے کے ممبراسمبلی پرکاش ویر اور پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری انل مہتہ سمیت کئی لیڈر موجود تھے ۔
خیال رہے کہ ممبراسمبلی مسٹر یادو ہر ایک نابالغ لڑکی کی 6 فروری کو آبروریزی کرنے کا الزام ہے اس سلسلے میں لڑکی کے بیان کی بنیاد پر بہار شریف کے وومن پولیس اسٹیشن میں 9 فروری کو ایف آّئی آر درج کی گئی تھی۔ ممبراسمبلی مسٹر یادو اس معاملے کے روشنی میں آنے کے بعد سے فرار ہیں اور عدالت نے کل ہی ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے ۔
ممبراسمبلی کی گرفتاری کا سرچ وارنٹ لیکر آج پولیس ان کے گھر جارہی ہے ۔ آبروریزی کا الزام لگنے کے بعد آر جے ڈی نے ممبراسمبلی مسٹر یادو کو چھ برس کے لئے پارٹی سے معطل کردیا ہے ۔