نئی دہلی: انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ کل سے پانچ روز تک مستقل اکاو¿نٹ نمبر (پین) کا الاٹمینٹ نہیں کیا جائے گا۔ سافٹ ویئر کی تجدید کاری کے عمل کے وجہ سے محکمہ پانچ روز تک پین نہیں دے سکے گا۔ حالانکہ اس دوران حکومت کے ذریعہ مجاز دو این ایس ڈی ایل اور یوٹی آئی آئی ٹی ایس ایل کے ویب پورٹلوں پر پین کےلئے نئی درخواستیں دی جا سکےں گی۔ ایک مصدقہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ سافٹ ویئر اپلیکیشن کی تجدید کاری کے عمل میں مصروف ہے۔ پین درخواست دہندگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محکمہ کے ذریعہ پانچ سے نو اکتوبر تک پین کا الاٹمینٹ نہیں کیا جائے گا۔ لیکن این ایس ڈی ایل اور یو ٹی آئی آئی ٹی ایس ایل کے پین سروس مراکز پر آن لائن اور آف لائن طریقوں سے پین کےلئے درخواست کی جا سکے گی۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ انکم ٹیکس محکمہ پین ڈاٹا بیس کے منتقلی کی اہم ترین عمل کو مکمل کرنے جا رہا ہے محکمہ میں کچھ نئے محصولات کے نفاذ کی وجہ سے سسٹم کو اپڈیٹ کیا جانا ضروری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ کی پین درخواستوں کو تین روز میں نمٹا دیا جائے گا۔