لکھنؤ: اسے محض اتفاق کہیں یا کچھ اور کہ دنیا میں بڑی تباہی مچانے والے بیشتر زلزلے 26 تاریخ کو ہی آئے ہیں۔
افغانستان ، پاکستان اور ہندستان کے کچھ حصوں میں کل 26 تاریخ کو ہی زلزلہ آیا۔ چین میں 26جولائی 1976، گجرات میں 26جنوری 2011اور بحر ہند میں 26 دسمبر 2004 کو سونامی آئی تھی جس نے بھاری تباہی مچائی تھی۔ تائیوان میں 26جولائی2010 اور جاپان میں 26 فروری 2010 میں آئے زلزلے نے سیکڑوں جانیں لے لی تھیں۔نیپال میں بھی 26 اپریل کو زلزلہ آیا۔ اس سال 26 اپریل کو آئے زلزلے نے نیپال کو تباہ کردیا۔ زلزلے کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو 26 جون 1926 میں روڈس زلزلہ آیاتھا جبکہ 26جنوری1700میں شمالی امریکہ میں آئے زلزلے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے ۔