نئی دہلی(وارتا) موبائل صارفین کو اب سم کارڈ لینے کے بعد اس کے ایکٹیویٹ ہونے کا طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ کیونکہ حکومت نے اس کے لئے آدھار نمبر کے ذریعہ آن لائن ویریفیکشن کے لئے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
ٹیلی مواصلات محکمہ نے ابھی اسے پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر کچھ مخصوص شہروں کے چنندہ آپریٹروں کے ساتھ نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ لیکن بعد میں اس کی توسیع پورے ملک کے تمام آپریٹروں تک کردی جائے گی۔ اس سہولت کے تحت سم کارڈ لینے کے بعد آدھار کارڈ کے تفصیل کے ذریعہ آپریٹر اپنے صارف کے بارے میں جانیں(کے وائی سی) کا عمل آن لائن مکمل کرسکیں گے۔ جس کے بعد کچھ ہی منٹوں میں موبائل نمبر ایکٹیویٹ ہوجائے گا۔ فی الحال شناختی کارڈ اور رہائشی سند کی کاپی دینے کے بعد اس کی جانچ میں دو تین روز کا وقت صرف ہوتا ہے۔ محکمہ کے مطابق پایئلٹ پروجیکٹ کے تحت لکھنؤ میں ایئر ٹیل، بھوپال میں ریلائنس،دہلی میںآئیڈا، کولکاتہ میں وڈا فون اور بگلور میں بی ایس این ایل کا سم لینے والے صارف آدھارکارڈ سے مطالعے ای کے وائی سی کا فائدہ حاصل کرسکیں گے۔