پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے بیس کلومیٹردور تھانہ ماندھاتہ علاقے کے شوبھی پور گاوُں میں آج صبح ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر ایک شدید زخمی ہے ۔ تھانہ انچارج انسپکٹر راج کشور نے بتایا کہ گاؤں کے رادھے شیام اور مستقیم کے مابین آراضی کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر بانس کے درخت ہیں۔ یہ واقعہ آج صبح اس وقت ہوا جب مستقیم بانس کاٹ رہا تھا کہ رادھے شیام اپنے بیٹوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا اور فائرنگ شروع کردی ۔ اس حادثے میں مستقیم (45) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ابصار (30) شدید طور پر زخمی ہے جسے علاج کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے اسے الہ آباد منتقل کردیا ہے ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دی ہے ۔