ممبئی:بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی پردہ سیمیں پر اب آرمی مین کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔
عمران ہاشمی اب فلم ساز بھی بن گئے ہیں اور وہ اپنی پہلی فلم کیپٹن نواب کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔فلم میں وہ آرمی مین کا کردار ادا کریں گے اور اس کیلئے جلد ٹریننگ شروع کر دیں گے ۔
عمران اپنی فلموں میں اپنے کریکٹر کے مطابق اس میں ڈھلنے کی کوشش کرتے ہیں اور فلم میں اپنے رول کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ فلم کیپٹن نواب میں عمران پہلی بار ایک آرمی مین کا بھی کردار ادا کریں گے جس کے لئے وہ خاص ملٹری کیمپ میں جا کر جوانوں کے ساتھ ٹریننگ لیں گے ۔ ٹریننگ میں عمران رائفل چلانا اور بندوق کا استعمال کرنا سیکھیں گے ۔