ممبئی (وارتا)ریزور بینک آف انڈیا(آر بی آئی) نے آج ڈالر کے مقابلے روپئے کی شرح ۶۴ئ۰۴۹۳روپئے فی ڈالر طے کی جب کہ گذشتہ کاروباری دنوں میں یہ ۶۳ئ۸۸۰۰روپئے فی ڈالر تھی۔ آر بی آئی کی اطلاع کے مطابق روپئے کی شرح یورو کے مقابلے میں ۷۱ئ۷۶۰۸روپئے فی یورو طے کی گئی گذشتہ کاروباری دنوں میں۷۲ئ۵۱۰۲فی یورو تھی۔ پاو¿نڈ کی قیمت ۹۹ئ۰۳۹۴روپئے فی پاو¿نڈ طے کی گئی۔ ینن کی قیمت ۵۳ئ۴۱روپئے فی سیکڑا ینن طے کی گئی۔
بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی
نئی دہلی(یو این آئی)پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سی
ل (پی پی اے سی )کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 7 مئی 2015 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 65.81 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 6 مئی 2015 کو اس سے قدرے زائد یعنی 66.54 ڈالر فی بیرل تھی۔ ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔سات مئی 2015 کو ہندوستانی کرنسی میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 4215.94 روپے فی بیرل ہو گئی جو پچھلے کاروباری روز 6مئی 2015 کو اس سے زائد یعنی 4234.61 روپے فی بیر ل تھی۔دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں کمی درج ہوئی ہے ۔سات مئی 2015 کو روپیہ ۔ڈالر شرح مبادلہ 63.88 روپے فی ڈالر ہوگئی ،جو پچھلے کاروباری روز چھ مئی 2015 کو 63.64 روپے فی ڈالر تھی۔