جودھپور: راجستھان ہائی کورٹ نے نابالغ بچی کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملے میں آسارام کی ضمانت عرضی کو آج مسترد کر دیا ہے ۔
جج نرمل جیت نے آج یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اس معاملے میں دو دن پہلے سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
آسارام کی نچلی عدالت سے ا علی عدالتوں تک یہ نویں بار ضمانت مسترد ہوئی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ معاملہ اب آخری دور میں
چل رہا ہے اور ایسی حالت میں ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
قابل ذکر ہے کہ 15 اگست 2003 میں جودھپور میں آسارامکے منائي آشرم میں نابالغ بچی کے ساتھ جنسی استحصال کے
الزام میں آسارام کو اس سال 31 اگست کو اندور سے گرفتار کیا گیا تھا۔