گوہاٹی: آسام میں ضلع تنسکیا کے گوئنجن علاقے میں ایک چائے باغان کے مالک کی رہائش گاہ پر الفا (آئی) کے مشتبہ انتہا پسندوں نے کل دیر رات ایک طاقتور بم پھینکا۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ انتہا پسندوں نے رہائش کی ایک دیوار کی طرف بم پھینکا جس سے دیوار کا ایک حصہ اور گیٹ تباہ ہوگیا۔ کل دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے اس واردات کو انجام دیا گیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ الفا (آئی) کے مشتبہ انتہا پسندوں نے یہ حملہ کیا ہے جس کی جانچ شروع کر دی گئی ہے ۔