گوہاٹی:آسام میں عسکریت پسندوں کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب کے بائیکاٹ کی دھمکی کے درمیان آج ریاست کے مشرقی علاقے میں 5سلسلہ وار دھماکے ہوئے ۔
پولیس کے مطابق دو دھماکے تنسکیا ضلع کے پھلوباري راستے پر صبح قریب آٹھ بج کر 30 منٹ پر ہوئے ۔ دو دیگر دھماکے تنسکیا ضلع کے دو مختلف حصوں میں ہوئے ۔
پولیس کے مطابق اس کے کچھ دیر بعد پانچوں دھماکہ ہمسایہ چرائی دیو ضلع میں ہوا۔
ان دھماکوں میں کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے ۔
دریں اثنا وزیر اعلی سرونندا سونووال نے یوم آزادی پر یہاں قومی پرچم لہرایا اور ریاست میں چہار رخی ترقی کے لئے امن کی اپیل کی۔