نئی دہلی (وارتا)آسمان میں جلد ہی ہندوستان میں تیار ہوائی جہاز پرواز کرتے نظر آئیں گے ۔ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) اور نیشنل ایرو اسپیس لیبوریٹریز (این اے ایل) کی ایک مشترکہ اکائی میں ۰۷سے ۰۰۱مسافروں والے ان ہوائی جہازوں کی تیار کیاجائے گا ۔شہر ی ہوابازی محکمے کے سیکریٹری اشوک لواسا کی صدارت میں ہندوستانی صنعتوں کے افسران کے ساتھ ہوئے ایک جلسے کے بعد ایچ اے ایل بورڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ جہاز کا ڈیزائن ۲۔۳ماہ میں تیار ہوجائے گا ۔اس کے بعد اسے منظوری کے لئے وزارت کے سامنے پیش کیاجائے گا ۔
جہاز بنا نے کے لئے ایچ اے ایل اور این اے ایل نے مل کر ایک مشترکہ اکائی تشکیل کی ہے ۔شروع میں اس پروجیکٹ میں ۰۲کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔اس رقم کا بندوبست دونوں کمپنیاں مل کر کریں گی ۔یہاں انڈ یا ایویئیشن شو ۴۱۰۲کے دوران ایچ اے ایل افسر نے بتایاکہ ایچ اے ایل بورڈ نے اس پروجیکٹ کے لئے پہلے ہی اپنی منظوری دے دی ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم منموہن سنگھ نے گزشتہ سال ۱۲جولائی کو شہر ی ہوابازی شعبے میں ملکی کمپنیوں کی حصے داری بڑ ھانے کی بات کہی تھی ۔اس کے بعد ایچ اے ایل اور این اے ایل نے مل کر جہاز بنانے کے لئے مشترکہ اکائی تشکیل کی تھی ۔