بڈا پیسٹ: آسٹریا، ہنگری اور سربیا نے یورپی یونین (ای یو) سے بالکن کے ذریعہ ہو رہے انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور صرف جنوبی امیگریشن روٹ پر توجہ دینے اپیل کی ہے ۔
آسٹریا کی وزیر داخلہ جوہانا مکل لٹنر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریا غیرقانونی تارکین وطن کا سب سے بڑا ہدف بن چکا ہے اور بیشتر افراد اس ملک میں بالکن کے راستے سے پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘ہم لوگ اس بوجھ کو برداشت کرنے کے اہل نہیں ہیں’۔تینوں وزرا نے ہنگری اور میسیڈونیا کے ساتھ سربیا کی سرحدوں پر انسانی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے اور گشت بڑھانے کیلئے ایک معاہدہ بھی کیا ہے ۔