سڈنی ۔ 5 دسمبر: آسٹریلوی پولیس نے شدت پسندوں کو شام بھیجنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی پولیس آفسر پیٹر ڈرنن نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ایک ایسے نیٹ ورک کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے جو دیگر افراد کو شام روانہ کرنے کے لئے آمادہ کرتا تھا انہوں نے کہا کہ مذکورہ 39 سالہ شخص کو جلد تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے قانون کے مطابق مذکورہ شخص پر جرم ثابت ہوگیا تو اس کو 10 سال کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ میں مختلف ملکوں کے باشندے شامل ہیں جنہیں بعض یورپی و عرب ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔