سڈنی ؛مو جودہ ماڈرن دور میں انسانوں کے بعداب بطخوں نے بھی فیشن کی دنیا میں قدم رکھ کر ما ڈلنگ کا آغاز کر دیا ہے۔آسٹریلیا میں بطخوں نے اپنے لئے ڈیزائن کر دہ ماہر ڈیزائنرز کے فیشن ملبوسات اور ہیٹس پہن کر گھاس اور پھولوں سے سجے ریمپ پرسپر ما ڈلز کی طرح واک کر کے شائقین سے داد وصول کی ۔صرف یہی نہیں بلکہ اس منفرد ترین فیشن شو میں بطخوں نے روایتی دلہا دلہن کا روپ دھار کر ایک ساتھ بھی ما ڈلنگ کی اور اپنے ننھے ننھے قدموں سے ریمپ پر چل کر اپنی اس پوشیدہ صلا حیت کا بھی اظہار کیا جو سب کو بے حد پسند آیا ۔