بیلفاسٹ: عالمی چیمپیئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو واحد ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت تئیس رنزسے شکست دیدی۔ بیلفاسٹ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے چالیس اعشاریہ دو اوورز میں چھ وکٹ پر دو سو بائیس رنز اسکور کئے، ڈیوڈ وارنر نے چوراسی اور ڈیبیوٹنٹ جوبرنس نے انہتر رنزکی اننگز کھیلی، بارش کی مداخلت کے باعث آئرش ٹیم کو چوبیس اوورز میں ایک سو اکیاسی رنز کا ہدف ملا، تاہم پوری ٹیم آخری اوور میں ایک سو ستاون رنز پرڈھیر ہوگئی۔ نیل اوبرائن پینتالیس اورایڈ جوائس چوالیس رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ نیتھن کولٹر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔