سڈنی، 16 فروری (رائٹر) آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبوٹ نے اپنے دو شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پھانسی دینے کی صورت میں انڈونیشیا کو وارننگ دی ہے اور کہا کہ اگر اس نے ایسا کیا تو اس کے سفارتی مضمرات ہوسکتے ہیں۔ انڈونیشیا میں منشیات کی اسمگ
لنگ کے لئے موت کی سزا دی جاتی ہے ۔آسٹریلیا اپنے دو شہریوں میورن سکمارن 33) اور اینڈریو چان کو پھانسی سے بچانے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے ۔ دونوں انڈونیشیاکے مبینہ اسمگلر گروپ بالی نائن کے رکن ہیں جنہیں 2005 میں انڈونیشیا سے اسمگلنگ کے ذریعہ ہیروئن باہر لے جانے کے الزام میں کئی دیگر ملکوں کے شہریوں کے ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔آسٹریلیا کے دونوں شہریوں کو پھانسی دیئے جانے کی صورت میں ٹونی ایبوٹ کیا قدم اٹھائیں گے ابھی یہ واضح نہیں ہے ۔ لیکن دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے ہی کشیدہ رہے ہیں اور یہ تعلقات گذشتہ برس مئی میں ہی بحال ہوئے تھے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی ان دونوں آسٹریلیائی شہریوں کو پھانسی نہ دینے کی اپیل کی تھی۔