آسٹریلیا: آسٹریلیا کار ریلی کے پہلے روز، فن لینڈ کے جاری میٹی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے، رواں سیزن کی دسویں ریس، آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویل میں تین روز تک جاری رہے گی، چھ مرحلوں پر مشتمل ریس کے پہلے روز، ڈرائیورز نے کچے روٹ پر ڈرائیونگ کے جوہر دکھائے، فن لینڈ کے جاری میٹی نے آخری تین مرحلوں میں برق رفتاری دکھا کر، مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے پندرہ منٹ اور انتیس سیکنڈز میں طے کیا اور ریس میں برتری حاصل کر لی، برطانیہ کے کرس میک دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرا اور فرانس کے سبائسچین اوگئیر کا تیسرا نمبر رہا۔