نئی دہلی :مرکزی کابینہ نے آسٹریلیا کے ساتھ تعلیم و تربیت اور تحقیق کے شعبوں میں معاہدے کو آج منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت سرگرمیوں پر ہونے والے اخراجات کو باہمی رضامندی کی شرائط کی بنیاد پربرداشت کیا جائے گا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعلی تعلیم، تحقیق، پیشہ وارانہ تعلیم اور تربیت کے شعبوں میں تعاون اور شراکت داری بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس کا مقصد آسٹریلیا- ہندستان تعلیمی کونسل کی توسیع کرنا ہے جس سے کہ اس میں دونوں ممالک کے تعلیمی ماہرین ، پالیسی سازوں اور صنعتوں کو مناسب نمائندگی دی جا سکے ۔