اناؤ، 11 فروری (یو این آئی) اترپردیش میں اناؤ کے دیہی خطوں میں کام کر رہی آشاؤں کو اب ہر ماہ ایک ہزار روپئے ملیں گے ۔ یہ رقم ماہ کے آخری تاریخ کو ان کے کھاتے میں جمع کردیئے جائیں گے۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ آشاؤں کے کھاتے میں رقم جمع ہو
نے پر طبی مرکز کے انچارج اس کی رپورٹ ضلع کمیونیٹی پراسیس منیجر کو بھیجیں گے ۔ اگر پیسوں کے ٹرانسفر میں گڑبڑی پائی گئی تو انچارج پر ہی کارروائی کی جائے گی۔ضلع کی 2268 آشاؤں پر فی ماہ 22 لاکھ 68 ہزار روپئے کا خرچ آئے گا۔ اس پروگرام کی دیکھ ریکھ کا کام ضلع کمیونیٹی پراسیس منیجر ڈاکٹر ابھے دیودی اور اسسٹنٹ چیف میڈیکل افسر اے سی ایم او ڈاکٹر اے کے راوت کو سونپا گیا ہے ۔