جے پور: راجستھان میں سیکر ضلع کے رانولی تھانہ علاقے کے مقصودپورا گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں آلودہ کھانا کھانے سے 150 سے زیادہ لوگ بیمار پڑ گئے ۔
پولیس کے مطابق گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد کل رات لوگوں کو الٹی ، دست اور چکر آنے لگے اور ڈیڑھ سو لوگوں کو سیکر کے ایس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا. بڑی تعداد میں لوگوں کے بیمار پڑنے کی اطلاع پر انتظامیہ اور ضلعی طبی محکمہ کے اہلکار اسپتال پہنچے ۔
پولیس نے بتایا کہ ان لوگوں میں کوئی سنگین حالت میں نہیں تھا اور علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی. ان لوگوں کے علاوہ دیگر کئی لوگوں کو بھی الٹی دست کی شکایت ہونے کی اطلاع ہے لیکن انہیں اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت نہیں پڑی۔