اگر آلو بخارے کے پتے رگڑ کر ناف کے نیچے لیپ کیا جائے تو آنتوں کے کیڑے خارج ہوجاتے ہیں ۔نزلے کو روکنے کیلئے آلو بخارے کے پتوں کا جوشاندہ بنا کر غرارے کرنا مفید ہوتاہے ۔ آلو بخارے کا مربہ فرحت بخش اورقبض کشا ہوتاہے ۔خشک آلو بخارا رات کو بھگو کر صبح نہار منھ صرف اس کا پانی چھان کر پینا احتلام کیلئے مفید ہوتاہے ۔اگر اس میںایک چمچہ سونف کے سفوف کا اضافہ کرلیا جائے تو دگنا فائدہ دیتاہے ۔
رات کو سوتے وقت اگر اس کا استعمال کیاجائے تو صبح ہوتی ہے ۔ خارش کو دور کرنے کیلئے آلو بخارے کا مسلسل استعمال بے حد مفید ہوتاہے ۔کھانسی میں اس کا استعمال نقصان دہ نہیں ہوتا ۔منھ اورحلق کی خشکی کو دور کرتاہے ۔ آلو بخارے میں وٹامن اے ،بی ،پی اورسی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔
دماغی کام کرنے والوں کیلئے یہ بہترین غذا ہے ۔ پاو¿ں کی جلن کو دور کرتاہے ۔چڑچڑے مزاج والوں کیلئے یہ بہترین پھل ہے جس سے یہ مرض دور ہوجاتا ہے ۔ نیند کی کمی کے مرض میں آلو بخارے کا استعمال بہترین ہوتاہے ۔یرقان جیسے موذی مرض میں ایک پاو¿ آلو بخارا ، زیرہ سفید اور گوکھرو (پھکڑا) ہم وزن کا سفوف بناکر دو ماشے سفوف ہمراہ مذکورہ بالا آلو بخارا دن مین تین دفعہ استعمال کرنا بے حد مفید ہوتاہے ۔جلدی بیماریوں میں آلو بخاراکے استعمال کے ساتھ ساتھ ایک دفعہ شربت عناب روزانہ پینا مفید ہوتاہے ۔پتے کی پتھری بننے سے روکنے کیلئے آلو بخارے کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے ۔اس سے بعض دفعی بنی ہوئی پتھریاں پگھل کرپتے سے نکل جاتی ہےں ۔لیکن شرط یہ ہے کہ آلو بخارے کا روزانہ استعمال اس کے موسم میں معمولی بنالیا جائے ۔اگر موسم نہ بھی ہوتو خشک کو بھگو کر استعمال کیا جاسکتاہے ۔
آلو بخارے کی چینی بھی بے حد مفید ہوتی ہے جوکہ ہاضم غذا اورلذیذ ہوتی ہے ۔اس چینی کے بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے ۔آلو بخارا خشک نصف کلو ،چینی ایک کلو ،رس لیموں ایک پاو¿، چھوہارے ایک پاو¿ ،پودینہ نصف کلو، بڑی الائچی پانچ دانے ،گرمی بادام ،چھوٹی الائچی ،کالی مرچ ،ادرک ،لال مرچ اورنمک ہرایک پانچ تولے ۔
رات کو آلو بخارا دھو کر بھگودیں صبح اچھی طرح سے مسل کرپیس لیں ،۔ ادرک اورپودینہ بھی رگڑ کر چینی بنالیں اورآلو بخارے کو چینی کے ہمراہ ابال لیں ۔کشمش اور چھوہارے بھی کترے ہوئے اس میں ڈال دیں ، تین چار ابالے دے کر نیچے اتار کر تمام اشیاءاس میں ملا دیں ، بس چینی تےار ہے ۔ آلو بخارے کا شربت بھی تیار کیاجاتاہے جو خشک آلو بخارے ،عرق گلاب اورچینی سے تیار ہوتاہے ۔قبض ،گرمی ،خارش اورجوش خون کیلئے مفید ہوتاہے ۔
اس کے علاوہ یرقان ،غلبہ پیاس اوردرد سر میں بھی فائدہ دیتا ہے ۔ آلو بخارے کا رس ایک تولہ گرم کرکے پینا گلے کے ورم اورقے کیلئے مفید ہوتاہے ۔صفراءکو خارج کرنے کیلئے پندرہ دانے آلو بخارا کے لیں اوررات کو بھگو کر صبح چھان کر چینی ملا کر چند روزتک پینے سے فائدہ ہوتاہے ۔ اگر کردوں میں تکلیف ہو اورپیشاب رک رک کر آتاہو تو آلو بخارے کا استعمال اکسیر کا درجہ رکھتاہے ۔