نئی دہلی ، 26 مئی(یو این آئی) اس وقت آلو کوآزادانہ برآمد کرنے کی اجازت ہے ’ اس کے لئے وزن کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔ اس سے قبل گھریلو بازار میں ت
ھوک اور خوردہ قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر گھریلو بازار میں سپلائی کو بڑھانے کے مقصد سے 26جون 2014 کو آلو کی کم ازکم برآمدی قیمت 450 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن نافذ کی گئی تھی۔ لیکن حال ہی میں گھریلو بازاروں میں آلو کی فاضل سپلائی اور گھریلو وخوردہ بازار میں آلو کی تیزی سے گرتی ہوئی قیمت کے پیش نظر کامرس کے محکمے نے آلو کی برآمد پر کم ازکم برآمدی قیمت کی شرط ہٹالی ہے ۔ اس کیلئے نوٹیفکیشن نمبر 112(آر ای۔2013) 2009-14 بتاریخ 20 فروری 2015 جاری کیا گیا تھا۔