نئی دہلی:صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے آندھرا پردیش میں بھاری بارش اور بجلی گرنے سے ہوئے جان و مال کے نقصان پر غم کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر مکھرجی نے آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو بھیجے پیغام میں کہا، “میں آندھرا پردیش کے مختلف حصوں میں بارش اور بجلی گرنے سے لوگوں کے مرنے اور زخمی ہونے کی خبر سن کر تکلیف میں ہوں۔
میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلداز جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں”۔ صدر نے ریاستی حکومت اور دوسری ایجنسیوں کی طرف سے متاثر خاندانوں اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد دینے کی اپیل کی۔