لکھنو: ریاستی ملازمین کا درجہ اور ڈائرکٹر کو ہٹانے کے مطالبہ کے سلسلے میں لکشمن میلہ میدان پر جمی آنگن باڑی ملازماو¿ں کا ہنگامہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے ۔ مظاہرہ کے نویں دن فیض آباد منطقہ کے آنگن باڑی خواتین دھرنے میںشامل ہوئیں ۔
بدھ کو ہوئی محنت تنظیموں کی ہڑتال کی حمایت میں آنگن باڑی ملازماو¿ں نے چار باغ سے جلوس نکالا۔ جلوس حسین گنج ، باپو بھون ، اسمبلی ہوتے ہوئے لکشمن میلہ میدان میںپہنچ کر ایک جلسہ میں تبدیل ہوگیا۔ جائے دھرنا لوٹنے کے بعد ریاستی نائب صدر راجیش ورما کی صدارت میں ڈائریکٹر آنند کمار سنگھ کو ہٹانے اور ڈائرکٹوریٹ میں آگ زنی کی واردات کی سی بی سی آئی ڈی سے جانچ کروانے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ جائے دھرناپر عام آدمی پارٹی کے کارکنا ن کو آنگن باڑی ملازماو¿ں نے راکھی باندھی ۔