لکھنو:آنگن باڑی ملازمین یونین نے منگل کو ریاست کے تین افسران سے ناراض ہوکر ان کیلئے سد بدھی یگیہ کیا۔ مسلسل ۲۲ دنوں سے اپنے مطالبات پر بضد آنگن باڑی ملازماو¿ں نے جائے دھرنا پر پنڈت بھرت لال مشرا کی قیادت میں ہون کیا اور ڈائریکلٹر اطفال ترقیات، مینیجنگ ڈائریکٹر پاور کارپوریشن اور نوئیڈا کے انجینئر کے خلاف نعرے بازی کی۔اس دوران سبھی نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان افسران کو ان کے عہدہ سے ہٹائیں۔ اس دوران یونین کی کارگزار صدر بالیش سینی نے کہا کہ اترپردیش میں آئی سی ڈی ایس میں چار برسوں سے محکمہ میں ڈائریکٹر کے تحفظ میں بدعنوانی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ دیگر ریاستوں کی طرح اترپردیش حکومت بھی شرح تنخواہ میں اضافہ نہیں کر رہی ہے بلکہ سماجی خدمات کے نام پر حاصل ہو رہے تین ہزار روپئے کو بھی ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس یگیہ میں لکھنو¿ کے علاوہ علی گڑھ، ہردوئی، امیٹھی ، اناو¿ اور رائے بریلی وغےرہ اضلاع سے آنگن باڑی ملازماو¿ں نے حصہ لیا۔