لکھنو¿:عدالت کے حکم کے بعد بیدار ہوا ٹرانسپورٹ محکمہ آٹومیں کرایہ فہرست چسپاں کرنے کے سلسلے میں کوشش ضرورکررہاہے لیکن کارروائی محض رسم ادائیگی کی ہورہی ہے۔ صرف چالان کاٹ کر آٹو ڈرائیور کو دے کر اسے چلانے کی خاموش اجازت دی جارہی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ کئی دنوں سے آٹو میں کرایہ فہرست چسپاں کرنے کی اپیل کو آٹو ڈرائیور نظر انداز کررہے ہیں۔حالات یہ ہے کہ ابھی تک دس فیصد آٹو میں بھی کرایہ فہرست چسپاں نہیں ہوئی ہے۔
محکمہ جاتی ذرائع بتاتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ محکمہ کے اعلیٰ افسروں کو آٹو یونین کے عہدے دار سخت کارروائی نہ کرنے کا انتباہ دے رہے ہیں ۔ منگل کو لاٹرس کے نمائندہ وفد نے آر ٹی او صغیر احمد سے ملاقات کی تھی۔ نمائندہ وفد نے آٹو ڈرائیوروں پر کسی بھی کارروائی کی مخالفت کرنے کا انتباہ بھی دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آٹو یونین کے دباو¿ میں انفورسمنٹ دستہ بھی سہما ہوا ہے۔
اس لئے صرف چالان کرکے کارروائی کا آغاز کیا جارہاہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ موجودہ وقت میں راجدھانی میں اب تک دس فیصد آٹو میں بھی کرایہ فہرست چسپاں نہیں ہوئی ہے۔ جب کہ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ محکمہ اور آٹو یونین کے ساتھ کئی مرتبہ جلسے بھی ہوچکے ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ آٹو ڈرائیوروں کو یونین کی جانب سے بھی کسی بھی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی مل رہی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اس مہم میں اب تک کسی بھی آٹو کو سیز کرنے کی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔