میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں ایک شخص نے معمولی بات پر اپنی بہن کو چاقو سے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ فلوادا میں رہنے والے منٹو اور اس کی بہن ممتیس ( 24) کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا۔ بات بڑھنے پر منٹو نے بہن پر چاقو سے حملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم بھائی فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی تلاش اور تفتیش شروع کردی ہے ۔