نئی دہلی : ٹکٹوں کی تقسیم پر عام آدمی پارٹی میں گھمسان بڑھتا ہی جا رہا ہے . اب تو آپ کے بڑے لیڈر بھی کھلے طور پر اسے لے کر اپنی ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں . ٹکٹوں کی تقسیم پر اب آپ کے بڑے لیڈر کمار وشواس اور شاذیہ علمی نے بغاوت کا بیگُل بجا دیا ہے .
کمار وشواس اور شاذیہ نے اسے لے کر ٹوئٹر پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے . شاذیہ علمی نے ٹویٹ کیا کہ میں رائے بریلی سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتی ہوں . میں دو ماہ سے رائے بریلی انتخاب لڑنے سے انکار کر رہی ہوں .
شاذیہ نے ٹوئٹ کیا کہ ‘ میں رائے بریلی سے الیکشن نہیں لڑنے جا رہی ہوں . میں گزشتہ 2 مہینہ سے اس کا انکار کر تی آرہی ہوں . ‘ دراصل ، شاذیہ دہلی کی کسی سیٹ سے لوک سبھا میدان میں اترنا چاہتی تھی . لیکن عام آدمی پارٹی نے دہلی سے کئی ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دے دیا جو حال ہی میں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں .
آغاز سے ہی شاذیہ کے رائے بریلی سے سونیا گاندھی کے خلاف الیکشن لڑنے کی بات رہی ہے . لیکن پہلی بار شاذیہ نے صاف کر دیا کہ وہ رائے بریلی سے لڑنا نہیں چاہتی ہیں .
ادھر ، پارٹی کے ایک اور بڑے لیڈر کمار وشواس بھی پارٹی کے رویہ سے ناراض نظر آ رہے ہیں . کمار وشوس امیٹھی میں راہل گاندھی کے سامنے اترے ہیں . لیکن یہاں وشواس نے اکیلے ہی مورچہ سنبھالا ہوا ہے . ناراض کمار وشواس نے ٹوئٹ کیا کہ ” دریا میں اگر نالے گرینگے تو انسان غسل کرنے سے بھی ڈرےگا ، اچمن تو بھول ہی جاو¿ .“
ذرائع کی مانیں تو شاذیہ علمی اور کمار وشوا س ٹکٹ بٹوارے کو لے کر پارٹی سے ناراض ہیں . ان ٹوئٹ کو اسی ناراضگی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے . عام آدمی پارٹی نے کئی ایسے لوگوں کو لوک سبھا انتخابات کا ٹکٹ دے دیا ، جو دیر سے پارٹی میں شامل ہوئے . خاص طور پر دہلی سے کئی ایسے امیدوار کھڑے کر دیئے گئے جن پر پارٹی کارکنوں میں بھاری عدم اطمینان ہے . ان میں جانے ۔ مانے صحافی اشوتوش اور آشیش کھےتان ، گاندھی کے پوتے راجموہن گاندھی جیسے نام شامل ہیں .