نئی دہلی:حکومت نے دولت مند تاجروں اور پیشہ ور افراد کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن دائر کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 17 اکتوبر کر دی ہے ۔ ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والے ٹیکس دہندگان اور 25 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے والے پیشہ ور افراد کو انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ آڈٹ رپورٹ بھی جمع کرانی ہوتی ہے ۔
اس کے لئے آخری تاریخ 30 ستمبر ہوتی ہے ۔ مالی سال 16۔2015کی ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ آئندہ 30 ستمبر تھی لیکن،آمدنی کی معلومات کی آخری تاریخ بھی 30 ستمبر ہونے کی وجہ سے انکم ٹیکس محکمہ نے اب آڈٹ کے ساتھ ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ بڑھا کر 17 اکتوبر کر دی ہے ۔ وزارت خزانہ نے آج بتایا کہ اس سے لوگوں کو ریٹرن داخل کرانے میں دقت پیش نہیں آئے گی۔