کانپور:الگ الگ تھانہ حلقوںمیں آگ کی زد میں آنے سے ایک نوجوان سمیت لڑکی سنگین طورپرجھلس گئی۔ کنبہ والوںنے علاج کےلئے اسپتال میں بھرتی کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت نازک بتائی ہے۔رائے پروامیں رہنے والی ریتو(۲۴)والدین کے انتقال کے بعد وہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ رہتی تھی۔ بہنوئی سیوالال نے بتایاکہ بدھ کی صبح گھر میں بجلی نہ آنے پر ریتو باورچی خانہ میں کھاناپکاررہی تھی کھاناپکانے کے دوران وہ آگ کی زد میںآگئی اورشدید طورسے جھلس گئی۔ شورسن کر گھروالوں نے اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک بتاتے ہوئے ہیلٹ منتقل کردیا ۔ دوسری واردات ہربنس محال تھانہ حلقہ ہولاگنج محلہ کی ہے مقامی باشندہ رفیق کا ۱۷سالہ بیٹانہال آج مشتبہ حالت میں جل گیا بیٹے کی آگ سے جلنے کی اطلاع ہونے پر کنبہ والوں نے اسے علاج کےلئے ارسلا اسپتال میںداخل کرایا ۔