عراق کے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف “جہاد کفائی” کا فتوی جاری کیا ہے۔ عراقی نیوز ایجنسی السومریہ کی رپورٹ کے مطابق کربلا میں عراقی شیعوں کے مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے عبد المھدی کربلائی نے شہر کربلا کی نماز جمعہ میں کہا کہ آيۃ اللہ سیستانی نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہتھیار اٹھالیں اور عراق کا دفاع کریں ۔
عبد المھدی کربلائی نے کہا کہ عراق کو جو خطرہ لاحق ہے اس کا خاتمہ، فوج سے عراقی عوام کے ملحق ہونے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی صورت ميں ہی ممکن ہے ۔ آيۃ اللہ سیستانی کے نمائندے نے کہا کہ دہشت گرد گروہ کربلا اور بغداد پر قبضہ کرنے اور عراقی عوام قتل کرنے کی کوشش میں ہیں اور یہ مسئلہ شہریوں کی قومی اورشرعی ذمہ داریوں میں اضافہ کردیتا ہے ۔ در ایں اثنا خبریں موصول ہورہی ہیں کہ اسی ہزار سے زائد عراقی عوام نے رضاکارانہ طور پر دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور عراق کی خصوصی فورس بھی شہر موصل کو آزاد کرانے کے لئے تیار ہورہی ہے