لکھنؤ:اتر پردیش کی حکومت نے ناقابل علاج بیماریوں کے کارگر علاج کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے آئروید، ھومیوپیتھک اور یونانی طبی طریقوں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کے لئے ڈاکٹروں اور متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چیف سکریٹری طبی ڈا کٹر انوپ چند پانڈے نے ڈاکٹروں اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ عوام ان قدیم طریقوں سے تمام بیماریوں کا علاج کرائیں اور اس کا فائدہ اٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ فی الحال متعدد ایسی بیماریاں ہیں جن کی یلوپیتھک ادویات لینے سے برعکس اثر پڑتا ہے اور معلومات نہیں ہونے سے بیمار شخص غیر ضروری طور پر پریشان رہتا ہے ۔ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ ایسی صورت میں چھوٹے بچے ، خاص طور پرکمزور جسم کے ضعفا آئرویدک، ہومیو پیتھک، یونانی یا دیگر طریقہ کار سے اپنا علاج کرائیں جس سے وہ صحت مند ہو سکتے ہیں۔