نئی دہلی: ائرپورٹ لائن پر مسافرورں کی کمی سے پریشان دہلی میٹرو نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس لائن پر کرایہ تقریباً آدھا کردیا ہے جو 18 ستمبرسے نافذ ہوگا۔نئی دہلی سے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ٹکٹ اب 100 روپے کے بجائے 60 روپے میں ملے گا۔دہلی میٹرو کی طرف سے آج یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ائرپورٹ لائن پر کم از کم کرایہ 20 روپے کے بجائے 10 روپے ہوگا جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے کے بجائے 60 روپے ہوگا۔اب مسافروں کو نئی دہلی سے دوارکا سیکٹر 21 کے لئے 60 روپے چکانے ہونگے مسافروں کو کارڈ پر 10 روپے کی اضافی چھوٹ بھی ملے گی۔ نئے کرایوں کی فہرست ائرپورٹ لائن کے تمام اسٹیشنوں اور دہلی میٹرو کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے ۔میٹرو کا کرایہ اس سے پہلے بھی 24 جولائی کو 40 فیصد تک کم کردیا گیا تھا جس سے ائرپورٹ لائن کے مسافروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا تھا۔