نئی دہلی ۔پانچ بار کی عالمی چیمپئن اور اولمپک تمغہ فاتح خاتون مکہ باز ایم سی میریکوم امریکہ کے صدر بارک اباما سے ملی تعریف سے اتنی چھا ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز کو اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھلا پائیں گی ۔تھائی لینڈ کی روایتی پوشاکوں میں بے حد خوبصورت نظر آ رہی میریکوم نے تھائی باکسنگ کا برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کئے جانے کے بعد کہا دنیا کے سب سے طاقتور صدر سے ملی تعریف کے الفاظوںسے میں دل سے بہت خوش ہوں۔ ہندوستان میں کئی بڑے کھلاڑی ہیں لیکن انھوں نے ایک دو کھلاڑیوں کا ہی نام لیا اور ان میں میرے نام کا ذکر بھی کیا جو میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔منی پور کی میریکوم کوتھائی لینڈ ٹورازم اتھارٹی نے تھائی باکسنگ کا برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا ہے اور میریکوم نے منگل کو پریس کانفرنس میں 2015 دریافت تھائی کی مہم کی تشہیرکی۔ اس مہم کو شروع کرنے سے پہلے میریکوم نے کہا میں اباما سر کو ان لفظوں کیلئے شکریہ کہنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے میرے لیے جو کہا میں اسے اپنی زندگی میں کبھی نہیں بھول پائوںگی۔ایشیائی کھیلوں کی طلائی فاتح مکہ باز امریکی صدر سے ملنے کی بھی خواہش رکھتی ہے۔ انہوں نے کہامیں اباما سر سے ملنا چاہوں گی۔ لیکن میں جانتی ہوں کہ یہ بہت مشکل ہے کہ ان سے ملنے کا وقت مل پائے۔ لیکن مجھے اپنی زندگی میں جب بھی موقع ملے گا میں ان سے ملنا چاہوں گی۔ خواتین کے معاملے پر پانچ بار کی عالمی چیمپئن نے کہاسماج میں مرد اور خواتین کو مساوی حقوق ملنا بہت ضروری ہے۔ یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ ملک میں خواتین کھلاڑی آگے آ رہی ہیں اور ان کی طاقت کو بھی منظوری مل رہی ہے۔ اباما سر نے میرے نام کی جو بحث کی یہ ملک میں بڑھتے خواتین طاقت کی ایک مثال ہے ۔ میریکوم نے ساتھ ہی کہا کہ وہ ملک میں لڑکیوں کو مکے بازی میں آنے کے لئے کہیں گی اور میریکوم تیار کرنا چاہتی ہیں تاکہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ تمغے حاصل ہو سکے۔