سان فرانسسکو، 26 نومبر:ایران کے ساتھ نیوکلیائی سمجھوتے کے بعد ملک میں چوطرفہ تنقید کا سامنا کرنے والے امریکی صدر بارک اوبامہ نے اس معاہدے کو امریکہ کے لئے انتہائی ضروری قرار دیا۔مسٹر اوبامہ نے اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سفارتی دروازہ بند نہیں کرسکتے۔ ہم زبردست چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں۔امریکی صدر نے قومی سلامتی کا حوالہ دینے دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی حد تک خود کو لڑائی نہیں جھونک سکتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ، روس، فرانس، چین، برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ ایران نے اپنے نیوکلیائی پروگرام سے متعلق ایک تاریخی سمجھوتہ کیا ہے۔
امریکہ میں صدر اوبامہ کے اس فیصلے پر ایوان بالا سینیٹ اور ایوان زیریں سمجھوتے سے متعلق قرارداد کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مغربی ایشیا میں امریکہ کے قریب ترین ساتھی اسرائیل نے اس سمجھوتے کو “تاریخی غلطی” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید تنقید کی ہے۔سان فرانسسکو میں صدر اوبامہ نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا “ میں نے عراق میں جنگ کا خاتمہ کیا اور اب آئندہ سال افغانستان میں کروں گا”۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سیاسی تناظر میں امریکی قیادت کو ایک نئی سمت دینے کی ضرورت ہے۔