لندن: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیڈیا سبسٹین کی عمر صرف 12 سال لیکن ذہانت میں بڑے بڑے سائنسدانوں سے بھی آگے ہے۔ برطانوی طالبہ نے حال ہی میں ہونے والے ذہانت کے ٹیسٹ (مینسا آئی کیو ٹیسٹ) میں نامور سائنسدانوں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو بھی مات دیدی ہے۔ لیڈیا سبسٹین کا تعلق برطانیہ کے علاقے لینگہم سے ہے جہاں وہ ایک سکول میں زیر تعلیم ہے نے تعطیلات کے دوران ذہانت کے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ اس وقت اس کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب اس کو پتا چلا کہ اس نے ٹیسٹ میں نہ صرف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ شہرہ آفاق سائنسدانوں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کا ٹیسٹ کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ ذہانت کا یہ ٹیسٹ اس کی توقعات کے برعکس انتہائی آسان تھا۔ واضع رہے کہ مینسا آئی کیو ٹیسٹ ذہانت کی جانچ پڑتال کے لئے سب سے پرانا ٹیسٹ ہے جس میں صرف ان ہی افراد اور طلبہ کو موقع دیا جاتا ہے جو آئی کیو ٹیسٹ میں 98 فیصد حاصل کر پاتے ہیں جبکہ اس کی رکنیت کیلئے اہلیت کا معیار کم از کم 132 سکور ہے۔ لیڈیا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ریاضی میں اپنا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔