لکھنؤ۔(نامہ نگار)رہائی منچ نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کے ذریعے گذشتہ دنوں ریاست کے خلیل آباد میں دیئے گئے متنازعہ بیان پر ان کے خلاف الیکشن کمیشن اور لکھنؤ ایس ایس پی دفتر نے مقدمہ درج کرنے کیلئے رپورٹ کی ہے۔ یہ اطلاع تنظیم کے ترجمان شاہنواز عالم نے دی۔ انہوں نے تحریر میں الزام لگایا ہے کہ جس طرح ابو عاصم اعظمی نے سماجوادی پارٹی کو ووٹ نہ دینے والے مسلمانوں کا ڈی این اے ٹسٹ کرانے کی بات کہی ہے۔ وہ نہ صرف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ بلکہ دفعہ ۱۵۳اے اور دفعہ ۲۹۵اے ،آئی پی سی اور دفعہ ۱۲۵کے تحت قابل تعزیر جرم ہے۔ اعظمی کے ذریعے کی گئی اس تقریر سے نہ صرف درخواست دہندہ بلکہ اس کے دوستوں اور عام مسلمانوں کو بھی بہت تکلیف پہنچی ہے۔ اس تقریر سے مسلمانوں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی کو ووٹ دینا اپنا مذہبی فریضہ سمجھیں ا
ور اس تقریر سے عام ووٹروں کی خوداعتمادی کو ٹھیس پہنچی ہے جو جمہوری وصولوں کے خلاف ہے ۔رہائی منچ کے صدر محمد شعیب نے کہا کہ ابو عاصم اعظمی کا یہ بیان مسلمانوں کو مشتعل کررہا ہے۔ منچ کے ترجمان راجیو یادو نے کہا کہ ابوعاصم اعظمی کا یہ بیان سماجوادی پارٹی کی ڈگمگاتی ہوئی ناؤ کو پوری طرح ڈبودینا والا ثابت ہوگا۔