امرتسر (یو این آئی) پانچویں سکھ گرو ارجن دیو جی کے یوم شہادت کے موقع پر فلم اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے دوستوں کے ساتھ گرودوارہ بابا گربخش سنگھ کی زیارت کی اور دربار صاحب کے لنگر ہال میں گذشتہ نصف شب میں برتن صاف کئے۔چونکہ ابھیشیک بچن مقررہ وقت سے چار گھنٹے تاخیر سے پہنچے تھے، تب تک درشنی یوڑھی کے دروازے صفائی کیلئے بند ہوچکے تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے شری اکال تخت کے پیچھے واقع گرودوارا بابا گربخش سنگھ میں حاضری دی۔ وہ وہاں۴۵ منٹ تک ٹھہرے اور اس دوران انہوں نے برتنوں کی صفائی کی خدمت بھی انجام دی۔ چونکہ دروازے۲ بجے سے پہلے نہیں کھلتے اس لئے انہیں پرساد بھی نہیں ملا۔انہوں نے یو این آئی کو سے کہا کہ وہ واہے گرو کی دعائیں لینے آئے تھے۔ یاد رہے کہ ان کی دادی محترمہ تیجی بچن بھی پنجابی تھیں۔قابل ذکر ہے کہ ۱۹۸۴میں پانچویں گرو شری ارجن دیو جی کے یوم شہادیت چار جون کو ہی آپریشن بلیو اسٹار ہوا تھا جس کے بعد ملک کی وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا قتل ہوا اور پھر سکھ مخالف فسادات سے پور ملک دہل گیا۔ اس وقت آنجہانی راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ بڑا پیڑ گرتا ہے تو دھرتی تو ہلتی ہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ابھیشیک بچن ایک ایسے کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں جوبالی ووڈ دنیا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنی علاحدہ شناخت رکھتا ہے۔ ان کے والد اور والدہ نے اپنے بہترین اداکاری کے ذریعہ سے لوگوں کو اپنا شائقین بنا لیا ہے۔ اب ابھیشیک بچن بھی اپنی اداکاری کے ذریعہ لوگوں کا دل جیتنا چاہتے ہیں آنے والے دنوںمیں ان
کی فلمیں ریلیز ہوں گی جس کے ذریعہ سے وہ لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کریںگے۔