لکھنؤ: اب ہاؤس ٹیکس جمع کرنے کیلئے لمبی لائن نہیں لگانا پڑے گی۔ گھر بیٹھے ہی ہاؤس ٹیکس جمع ہوجائے گا۔ میونسپل کارپوریشن نے ہاؤس ٹیکس جمع کرنے کیلئے آن لائن بندوبست شروع کیا ہے۔ جو دیر رات سے شروع ہوجائے گا۔ لکھنؤ میں رہنے والوں کو ہاؤس ٹیکس جمع کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن میں لمبی لائن میں لگنا پڑتا تھا۔ اس پریشانی کو دور کرنے اور لوگوں کو راحت دینے کیلئے میونسپل کارپوریشن نے آن لائن نظام شروع کیا ہے۔ اب لوگ گھر بیٹھے اپنے مکان کا ٹیکس جمع کر سکیںگے۔ ساتھ ہی کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ بھی ہاؤس ٹیکس جمع کر سکیںگے۔ یہ اطلاع ایڈیشنل سٹی کمشنر وشال بھاردواج نے دی۔