پیرس ۔گزشتہ سال اسکٹینگ کے دوران شدید زخمی ہوئے فارمولہ چمپئن مائیکل شوماکر اب بھی کوما میں ہیں اور وقت کے ساتھ ان کے حالات اور نازک ہوتی جا رہی ہے ۔ ان کی بگڑتی صورتحال نے ڈاکٹروں کی فکر بڑھا دی ہے ۔جرمن میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق گرینوبل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے شوماکر کے حالات سے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں . تاہم شوماکر کے خاندان اور ترجمان نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ جرمن ڈرائیور کی صحت کو لے کر لگائی جا رہی قیاس آرائیوں پر یقین نہ کیا جائے ۔شوماکر کے خاندان نے بھی فی الحال اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی ہے ۔45 سالہ سابق ایف ون چمپئن شوماکر 29 دسمبر کو
ریں آ رہی ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ کو ان کے سابق ٹیم ساتھی ریسر فلیپ ماسا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شوماکر پہلے سے بہتر ہیں ۔مائیکل شماکر کی صحت کی خبروں میں کوئی صداقت ہے یا نہیں تو وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا لیکن اس تاریخ ساز ڈرائیور کے زخمی ہونے کے بعد سے دنیائے کھیل میں مسلسل کی اس کی صحت یابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں ۔ ان کے مداح مسلسل اسپتال کے باہر ان کی صحت یابی کے منتظر ہیں ۔ واضح رہے کہ شوماکر نے ریسنگ کی دنیا میں ایک اپنا خود کا ہی ایک برانڈ بنا دیاہے ۔