دربھنگہ 25 مئی (یو این آئی) بہار میں متھلاچل کی غیر معلنہ دارالحکومت دربھنگہ آئندہ آٹھ جون کو ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے ۔ اس دن 53 سال سے بند دربھنگہ ایئر پورٹ پر ایک بار پھر چہل پہل نظر آئے گی اور دربھنگہ کے عوام ایک بار پھر ہوائی سفر کا مزہ لے سکیں گے ۔
سیاحتی سروس فراہم کرنے والی کمپنی ڈ¸ ٹ¸ ڈ¸ ایس نے اسپرٹ ایئر ویز کے ساتھ مل کر دربھنگہ سے ملک کے کئی بڑے شہروں کے لئے ہوائی خدمت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہو گئی ہے ۔تقریبا ایک پکھواڑے بعد یعنی آئندہ آٹھ جون کو دربھنگہ سے دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلور، حیدرآباد، پونے اور احمد آباد کے لئے ہوائی سروس شروع ہو رہی ہے ۔
دہلی سے گوہاٹی تک سرپٹ بھاگتے ایسٹ ویسٹ کوریڈور سڑک کو اپنے شہر اور گاں سے گزرتے دیکھنے اور اس پر ترقی کا سفر طے کرنے کا خواب پورا ہوئے ابھی کچھ ہی سال ہوئے ہیں کہ دربھنگہ کو ایک اور تحفہ ملنے جا رہا ہے ۔ یہ تحفہ محض چار گھنٹوں میں دربھنگہ سے دہلی تک کا ہوائی سفر طے کرنے کا ہے ۔
وہیں کمپنی نے دربھنگہ سمیت بہار کے بھاگلپور، پورنیہ، گیا اور پٹنہ ایئرپورٹ سے دہلی، ممبئی، کولکتہ، بنگلور، احمد آباد، حیدرآباد، چنئی اور پونے کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی بھی اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ جون میں ہی دربھنگہ کے علاوہ بھاگلپور، پورنیہ، گیا اور پٹنہ سے ریاست کے دیگر شہروں میں ہوائی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
کمپنی بہار کے ان پانچ ایئرپورٹ سے صوبے کے 39 شہروں کو طیارے کی خدمت کے دائرے میں لائے گی۔
دربھنگہ ایئر پورٹ پر اترنے والے مسافروں کو مدھوبنی، سمستی پور، مظفر پور، سیتامڑھی، شیوہر، موتیہاری، بیتیا، سیوان اور گوپال گنج شہروں میں ان کی منزل تک سڑک سے پہنچایا جائے گا جس کے لئے مسافروں کو ساڑھے چار روپے فی کلو میٹر کی شرح سے کرایہ داکرنا ہوگا ۔