دبئی ۔ آپ نے فٹبال کی دنیا میں ( انگلش پریمیئر لیگ ) کا جلوہ دیکھا ، آپ نے کرکٹ کی دنیا میں آئی پی ایل ( انڈین پریمیئر لیگ ) کا جلوہ دیکھا ، پھر ہاکی میں ایچ آئی ایل ( ہاکی انڈیا لیگ ) دیکھا اور بیڈمنٹن میں آئی بی ایل ( انڈین بیڈمنٹن لیگ ) بھی دیکھ لیا ۔ اب ٹینس شائیقین کی باری ہے ۔جی ہاں۔اب آئی ٹی پی ایل یعنی ٹینس پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگا ۔ ٹیموں کی فہرست کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اور سب سے دلچسپ اعلان رہا ممبئی کی ٹیم کا ، عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال بین الاقوامی ٹینس پریمیئر لیگ (آئی ٹی پی ایل ) کے پہلے سیشن میں ممبئی کی ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے ۔
انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی طرز پر شروع کیے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اتوار کو کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ، جس کے مطابق اسپین کے رافیل نڈال کے ساتھ – ساتھ ہندوستانی ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا بھی ممبئی کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ فرانس کے گیل موپھلس ، عظیم امریکی کھلاڑی پیٹ سپراس ، سابق نمبر ایک
خاتون کھلاڑی اینا اوانووچ بھی ممبئی کی ٹیم میں شامل ہیں ۔عالمی نمبر دو کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ دبئی کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ ان کے ساتھ ٹیم میں جاکو ٹپساریوچ ، نیناد جموجی اور مارٹنا ہنس بھی ہوں گی ۔ ابھی تک چار طے ٹیموں ممبئی ، سنگاپور ، دبئی اور بینکاک کے مالکان نے کھلاڑیوں کو خریدنے میں دو کروڑ ، 39 لاکھ 75،000 ڈالر خرچ کر ڈالے ہیں ۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی کے دماغ کی اپج اس ٹورنامنٹ کا آغاز 28 نومبر سے سنگاپور ہوگا اور اس کا اختتام 14 دسمبر کو دبئی میں ہوگا ۔ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے بینکاک کی طرف سے کھیلیں گے ۔ ان کی ٹیم میں جو ولفریڈیڈ سونگا ، وکٹوریہ اجارینکا، ڈینیل نیسٹر اور کارلوس موکا بھی شامل ہیں ۔ دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی سرینا ولیمس کو سنگاپور کی ٹیم نے خریدا ہے ۔
اس ٹیم میں ڈینیلکچووا ، سابق ٹینس اسٹار آندرے اگاسی ، ٹامس برڈچ ، لیٹن ہیوٹ بھی ہیں ۔