دہلی(بھاشا) مہنگی سائیکل فروخت کرنے والی کمپنی فائر فاکس نے گاہکوں کو ان کی سائیکل کے لئے بیمہ کور فراہم کرانے کے واسطے فیوچر جنرلی انشورنس کے ذریعے ٹویوٹا تسوہو انشورنس بروکر (انڈیا) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔
فائر فاکس بائکس پرائویٹ لمیٹیڈ کے ایم ڈی شیو اندر سنگھ نے کہا کہ ہم نے اپنے گاہکوں کی سائیکل کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے بیمہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ آج کر لوگ دس ہزار روپئے تک کہ قیمت کی سائیکل خرید رہے ہیں جس کے چوری ہونے کا خطرہ رہتا ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس اسکیم میں سائیکل چوری ہونے والے اور حادثے سے نقصان کا بیمہ کور دستیاب ہے ۔ کمپنی نے دس ہزار روپئے یا اس سے زیادہ قیمت کی سبھی سائیکلوں کے لئے مفت بیمہ پالیسی پیش کی ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہم ابھی تک ایک ہزار سے زیادہ سائیکلوں کا بیمہ کر چکے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے بتایاکہ بیمہ کور کے دائرے میں پچاس ہزار روپئے کا تھرڈ پارٹی قانونی دین داری ، سائیکل کے مالک کے لئے ایک لاکھ روپئے کا حادثاتی بیمہ موجود ہے اور بیمہ پالیسی کی میعادتین سال کی ہے ۔