ایک طرف بالی ووڈ کے پرفیکشنسٹ ہیرو عامر خان تو دوسری طرف مس ورلڈ کا خطاب حاصل کر چکی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریہ رائے سے جڑی اگر کوئی بات اٹھتی ہے تو فلموں کے جانکار ہی نہیں بلکہ اس سے دور رہنے والے بھی اپنے کان دھرنے سے باز نہیں آتے ۔ آج کل بالی ووڈ کے گلیارے میں یہ دھواں اٹھ رہا ہے کہ عامر خان اور ایشوریہ رائے ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ اگر اس میں سچائی ہے تو کرن جوہر کی اگلی فلم میں یہ دونوں اداکار نظر آ سکتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب یہ دونوں اداکار کرن جوہر کی فلم میں ساتھ ساتھ کام کریں گے۔ اگرچہ دو ہزار میں آئی فلم ’میلہ‘ میں ایشوریہ رائے نے عامر کے ساتھ کام کیا تھا۔ لیکن اس فلم میں ان کا رول صرف ایک دو سین تک ہی محدود تھا۔ اس فلم سے پہلے عامر خان نے اپنی فلم ’منگل پانڈے‘ میں بھی ایشوریہ رائے کو لینے کا ارادہ کیا تھا لیکن بات نہیں بنی تھی۔