لاہور: گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ زندگی میں ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں اور بطور انسان میرے سے بھی بہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب مجھ میں زیادہ شعور پیدا ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خدا نے آپ کے لیے جو رشتے بنائے ہیں وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب میں ماضی کو بھول کر اپنی آنیوالی زندگی کا ہر فیصلہ اور قدم سوچ سمجھ کر اٹھاوں گی اور مجھے امید ہے کہ خدا میرے لیے بہتر کرے گا۔
–