بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے اندور میں عوامی زمرہ اور نجی شراکت داری (پی پی پی) کی بنیاد پر ۲۵۴ ایکڑ میں ڈائمنڈ پارک پروجیکٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش ملک کی واحد ریاست ہے جہاں کچا ہیرا پیدا ہوتا ہے۔
جب کہ وہاں ہیرا نکالنے کے بعد انہیں تراشنے کےلئے کوئی بھی کارخانہ نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کے محکمہ¿ رابطہ عامہ کے ایک افسر نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتا یا کہ کابیا نے حال ہی میں اندور میں ڈائمنڈ پارک پروجیکٹ قائم کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا ہے انہوں نے بتایا کہ اندور کے رگن واسا گاو¿ں میں صنعتی مراکز ترقیاتی کارپوریشن کے ذریعہ یہ ڈائمنڈ پارک جس میں ۱۳۴ئ۳۲ ایکڑ میں خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) اور ۱۲۰ئ۰۳ ایکڑ میں گھریلو پیداوار کےلئے صنعتی علاقہ تیار کیا جائے گا۔ مجوزہ اقتصادی زون کےلئے مقرر ۱۳۴ئ۳۲ ایکڑ میں سے ۴۴ئ۵۲ ایکڑ میں کور ایرا جس میں ۹۵ صنعتی پلاٹ اور ۵۳ئ۳۳ ایکڑ میں نان کور ایرا میں ہوٹل، ٹاﺅنشپ، آڈیٹوریم، اسپتال، اسکول ، تربیتی مرکز اور انتظامی بلاک وغیرہ تعمیر کیا جائے گا۔ بقیہ ۳۶ئ۴۷ ایکڑ میں عام بنیادی ڈھانچے جیسے سڑک ، پانی، بجلی، اسٹریٹ لائٹ، چاہاردیوار، سیور نیٹورک، کامن انفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ، پلانٹیشن وغیرہ کا کام نجی کمپنی کے ذریعہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مجوزہ گھریلو پیداوار حلقے میں مقرر کل رقبہ ۱۲۰ئ۰۳ ایکڑ میں سے ۷۳ئ۱۲ ایکڑ میں صنعتی پلاٹ اور بقیہ ۴۶ئ۹۰ ایکڑ میں پارکنگ ،سڑک،بجلی، پانی، ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے کا نظم اور دیگر سہولیات قائم کی جائےں گی۔